ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی پر مودی نے کہا :یہ تو صرف آغاز ہے 

نوٹ بندی پر مودی نے کہا :یہ تو صرف آغاز ہے 

Wed, 23 Nov 2016 11:49:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 22؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ نوٹ بند ی اختتام نہیں بلکہ بلیک منی اور بدعنوانی کے خلاف طویل، سخت اور مسلسل جنگ کا آغاز ہے اور اس کا فائدہ غریب لوگوں اور عوام کو ملے گا۔غور طلب ہے کہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی نے ان کی اس مہم کی حمایت میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے۔سرمائی اجلاس میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے پہلے اجلاس میں مودی نے کہا کہ بلیک منی ، جعلی کرنسی اور بدعنوانی سے وجہ سے سب سے زیادہ پریشانی غریبوں، نچلے اور متوسط طبقے کو اٹھانی پڑتی ہے اور ان کی حکومت ملک کو ان برائیوں سے پاک کرانے اور معیشت کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔بی جے پی پارلیمانی پارٹی نے نوٹ بند ی کی حمایت میں یہ تجویز ایک ایسے وقت میں منظور کی ہے اور وزیر اعظم کے تئیں مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے جب پورا اپوزیشن متحد ہو کر اس مہم کی وجہ سے عوام کو ہورہی مشکلات کا حوالہ دے کر حکومت کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تمام ممبران پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر مودی کے تئیں احترام کا بھی اظہار کیا۔اس تجویز میں مخالف پارٹیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کر لیں کہ وہ ہندوستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں یا پھر بلیک منی کے ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ۔


Share: